کراچی میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 ملازمین زخمی
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کو عمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی
عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 ملازمین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رات گئے گتہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت 3 ملازمین فیکٹری میں ہی موجود تھے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کوعمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی تیسری منزل کی دو دیواریں گرگئیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تینوں ملازمین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔