درست ووٹر لسٹیں شفاف انتخابات کی ضمانت ہیں معراج الہدیٰ

دھرنے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ضلعی سطح تک وسیع کیا جائے گا، شوریٰ سے خطاب


Staff Reporter January 28, 2013
دھرنے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ضلعی سطح تک وسیع کیا جائے گا، شوریٰ سے خطاب فوٹو : فائل

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی اصولی سیاست اور نظریاتی شناخت کے ساتھ محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر سندھ میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

درست ووٹر لسٹ صاف و شفاف انتخابات کی ضمانت ہیں جماعت اسلامی دیگر جمہوری وسیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ووٹرلسٹوں کی درستگی کے لیے جدوجہد اور انتخابات کو ہائی جیک نہیں ہونے دے گی،کراچی میں دھرنے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس کو پھر ضلعی سطح پر وسیع کیا جائے گا، جماعت اسلامی کو ترازو انتخابی نشان ملنا خوش آئند ہے جو کہ عدل وانصاف کی نشانی ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مدینہ کی مثالی اسلامی ریاست کا نظام نافذ کرکے عدل وانصاف اور امن قائم کرے گی۔

1

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج قبا آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میںکیا، اجلاس میں ملک اور سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر صوبائی نائب امرا اسداللہ بھٹو، راشد نسیم، عبدالغفار عمر، محمد حسین محنتی اور قیم ممتاز حسین سہتو و دیگر بھی موجود تھے، صوبائی امیر نے کہ موجودہ حکمران اتحاد 5 سالہ دور اقتدار میں عام آدمی کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوا ہے، روٹی، کپڑا اور مکان دینے کے دعوے داروں نے عوام کو بھوک و افلاس، مہنگائی، بوری بند لاشوں، خسرہ قتل وغارت گری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں