بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی

بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 01, 2017
بھارتی فوج نے منڈھول، ناکر، لچیال اور درہ شیرخان کے دیہات میں سول آبادی کو نشانہ بنایا فوٹو: فائل

RIYADH: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو زخمی کردیا جب کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج نے منڈھول، ناکر، لچیال اور درہ شیرخان کے دیہات میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بڑھتی ہوئی لہر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی سرکار ایل او سی پر بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |