حسین نوازتیسری مرتبہ پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سیاست دان ہمیشہ جواب دیتے آئے ہیں اور ہم جواب دے رہے ہیں ، حسین نواز


ویب ڈیسک June 01, 2017
جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو:آن لائن

وزیراعظم کے بڑے صاحب زادے حسین نواز پاناما جے آئی ٹی کے سامنے تیسری بار پیش ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیاء کی زیرصدارت پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کے صاحب زادے حسین نواز کو گزشتہ روز اپنے چھوٹے بھائی حسن نواز کے ہمراہ پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے تاہم آج وہ حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری بار پیش ہوگئے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: حسن نوازنے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نوازکا کہنا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان سے کس چیز کی پوچھ گچھ ہورہی ہے، ہمیں اس دوران وکیل کی اجازت بھی نہیں ہوتی، سیاست دان ہمیشہ جواب دیتے آئے ہیں اور ہم جواب دے رہے ہیں، ہم قانون کی پاسداری کریں گے، جے آئی ٹی جتنی مرتبہ بلائے گی وہ آئیں گے۔

دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی حسین نواز سے 4 گھنٹے پوچھ گچھ ہوئی تھی جب کہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز کو جمعے کے دن طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |