پاک بھارت حالیہ کشیدگی ختم کی جائے سول سوسائٹی

کشیدگی کی سزا عوام کو نہ دی جائے،ویزہ پالیسی میں نرمی اور تنازعات مذاکرات سے حل کیے جائیں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی تحت پاک بھارت دوستی کے لیے پریس کلب کے سامنے موم بتیاں جلائی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور تعلقات میں بہتری کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے قائم کی جانے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اتوار کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔

جس میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے آئی اے رحمن، کرامت علی، مہناز الرحمن، ڈاکٹر قیصر سجاد، تحسین فاطمہ اور دیگر نے شرکت کی، ان رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کریں،انھوں نے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سزا دینی چاہیے نہ کہ دونوں ممالک کے عوام کو اس کی سزا دی جائے۔




ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنائیں، ویزہ پالیسی میں نرمی لائی جائے اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، مظاہرے میں شامل افراد نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے امن کے دیے بھی روشن کیے، اس موقع پر مقررین نے بھارت کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کو انتہا پسند بھارتی تنظیموں کی جانب سے ملنے والے دھمکیوں اور ان کے رویے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
Load Next Story