توانائی بحران چند دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائیگی زرداری

محفوظ سفری سہولیات کے لیے مزید اقدامات کرینگے،تقریب سے خطاب، ملاقاتیں


محفوظ سفری سہولیات کے لیے مزید اقدامات کرینگے،تقریب سے خطاب، ملاقاتیں۔ فائل فوٹو

KARACHI: صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے خیبر پختونخوا میں جاری لوڈ شیڈنگ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے درمیان جاری رابطوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

آن لائن کے مطابق ذرائع بتایا کہ ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ ملک کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل کے باوجود جمہوری حکومت اس بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آنے والے چند دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائیگی، اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

روڈ سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت مزید اقدامات کرے گی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ انتخاب میں شدید لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں