15 سال پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی جمائما

اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں، سابق اہلیہ عمران خان


ویب ڈیسک June 01, 2017
اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں، سابق اہلیہ عمران خان۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان کا جمائما کو فون، بنی گالا زمین کی منی ٹریل مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ جمائما خان کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات (ٹرانزیکشنز) کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |