الیکشن سے قبل بلوچستان سے فورسزبلائی جائیںطلال بگٹی
جمہوریت پرشب خون ماراتوسیسہ پلائی دیوارثابت ہونگے،ذوالفقارمگسی جادوگرنہیں
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے بلوچستان سے سیکیورٹی فورسزکی واپسی ناگزیر ہے۔
جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، گورنر راج بلوچستان مسئلے کاحل نہیں، کیا ذوالفقار مگسی سامری جادوگر ہیں کہ حالات ٹھیک کردیں گے، بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے اراکین عام انتخابات میں بھاری رقوم خرچ کرکے دوبارہ اسمبلی میں آنا چاہتے ہیں، بگٹی قبیلے کے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اپنے علاقے میں موجود نہیں، اسکے علاوہ متاثرین کی گھروں میں واپسی تک شفاف انتخابات ممکن نہیں۔
عام انتخابات سے پہلے بلوچستان سے سیکیورٹی فورسزکی واپسی ناگزیرہے، فوجی آپریشن کا خاتمہ کیا جائے اور صوبے میں خفیہ ہاتھوں کے کردار اور گرفت کو توڑا جائے، جب تک ایف سی اور فوج کا وہاں سے انخلا نہیں ہوتا تب تک جو بلوچ نواب اکبر بگٹی کے پہاڑوں میں جانے کے بعد ہجرت کر گئے تھے، ان میں سے کوئی واپس نہیں آئیگا، چوہدری نثارعلی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر ان سے مشاورت نہ کرکے بائی پاس کیا۔
وہ نیشنل پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ آن لائن کے مطابق طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، جس نے شب خون مارنے کی کوشش کی اسکے سامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجابی، بلوچی اور ہزارہ کمیونٹی کا قتل ملک کے مستقبل کیلیے نقصان دہ ہے، ملکی حالات عراق، لیبیا اور مصر سے بھی بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ صوبے میں ہر 10 کلومیٹر پر پولیس چوکی ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ آج تک کوئی دہشتگرد نہیں پکڑا گیا۔