حج انتظامات کوٹے میں اضافہوفد آئندہ ماہ سعودی عرب جائیگا

قیادت خورشیدشاہ کر ینگے،تیل قیمتوں کے مطابق حج کرایہ پالیسی ترتیب دی جائیگی


Jahangir Minhas January 28, 2013
قیادت خورشیدشاہ کر ینگے،تیل قیمتوں کے مطابق حج کرایہ پالیسی ترتیب دی جائیگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حج 2013 کے انتظامات اورسرکاری وپرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کوٹے میں اضافے کیلئے وفاقی وزیرخورشیدشاہ کی سربراہی میں وزارت مذہبی امورکاتین رکنی وفد فروری کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوگا۔

وزارت ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امورچوہدری اعظم سماں اورجوائنٹ سیکرٹری حج شہزاد احمدبھی سعودی وزارت حج سے مذاکرات کیلئے جائینگے۔ پاکستانی وفد سعودی حکام سے رواں سال کی حج پالیسی میں حجاج کرام کے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کریگا جبکہ نئے حج ا خراجات بارے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

7

سعودی حکومت ہرسال مسلمان ممالک کو ان کی آبادی کی بیناد پرحج کوٹہ فراہم کرتی ہے جبکہ رواں سال بھی یہ کوٹہ پچاس فیصد سرکاری اور پچاس فیصدپرائیویٹ اسکیم کے تحت تقسیم کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کومد نظر رکھتے ہوئے حج کرایوں کے بارے میں پالیسی ترتیب دی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق رواں سال حرم پاک کی توسیع اور عمارتوں کے کرائے بڑھ جانے کے باعث رواں سال حج اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں