یواے ای کا 94 شدت پسندوں کیخلاف مقدمہ چلانیکااعلان

ملزمان کوگزشتہ سال ریاست کیخلاف سرگرمیوں پرگرفتارکیاگیاتھا،اٹارنی جنرل


AFP January 28, 2013
اخوان المسلمون بھی شامل،مالی معاملات کیلیے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تھی فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے ملک کی اساس اور اس کے نظام کے خلاف کام کرنے کے الزامات کے تحت 94 اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹارنی جنرل سالم کوبیش نے اس کا اعلان کرتے ہوئے مقدمے کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو گزشتہ سال جولائی میںگرفتار کیا گیا تھا۔

11

انھوں نے ملک میں ایک خفیہ تنظیم کی بنیاد رکھی تھی جسے چلانے کیلیے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تھی اور یہ لوگ امارات حکومت کے خلاف کام کررہے تھے۔ پکڑے گئے افراد میں مصر کی اخوان المسلمون کے بعض افراد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |