امریکا پاکستان کو پی تھری سی اورین طیارے دیگاشیری رحمن

پاک نیوی شمالی بحیرہ عرب کی حفاظت اور نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا اعتراف امریکا بھی کر رہا ہے,شیری رحمن


APP January 28, 2013
پاک نیوی شمالی بحیرہ عرب کی حفاظت اور نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا اعتراف امریکا بھی کر رہا ہے,شیری رحمن فوٹو: فائل

پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال پاکستان کو سمندری حدود کی نگرانی کیلئے پی تھری سی اورین طیارہ فراہم کریگا۔

یہ بات پاکستانی سفیر نے یہاں پاکستان نیوی کے وائس چیف وائس ایڈمرل شفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کے تبادلے پاک امریکا دفاعی تعلقات میں پیشرفت کیلئے اہم ہیں۔ شیری نے مزید کہا کہ پاک نیوی شمالی بحیرہ عرب کی حفاظت اور نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا اعتراف امریکا بھی کر رہا ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے وائس چیف محمد شفیق نے بحری قزاقی کے سد باب کیلئے بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |