تحریک انصاف کا اقرار کے بعد انکار

عمران خان نے دھرنے میں جانے اور اسٹرٹیجک کمیٹی نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ، سندھی قوم پرست جماعتوں اور جے یو پی نے حمایت کردی، عمران خان نے دھرنے میں جانے اور اسٹرٹیجک کمیٹی نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کا اعلان تھوڑی دیر بعد واپس لے لیا۔

اتوار شام عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اسٹرٹیجک کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، عارف علوی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ(ن) کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی ۔

کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا جبکہ عمران خان شام کو پریس کانفرنس کے دوران اہم اعلانات کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ نواز سے الائنس نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کی کال پر دھرنے میں شرکت کیلیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تحریک انصاف نواز لیگ کے دھرنے میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔




تحریک انصاف کی اپنی سیاسی حکمت عملی ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ قبل ازیں عمران خان نے قاضی حسین احمد کی یاد میں کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہاکہ ہمارے بھی الیکشن کمیشن کے حوالے سے تحفظات ہیں، اس لیے ہم (ن) لیگ کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے میں شر کت کرینگے۔

الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلیے جوبھی دھرنادے گا،ہم شریک ہونگے۔ نگراں وزیر اعظم کیلیے اپنی پارٹی سے بھی نام دیں گے اور اگرمشاورت کے بغیر کسی کونگراں وزیراعظم بنایاگیاتوملک گیراحتجاج کریں گے اور ایسا لانگ مارچ کرینگے جو کسی نے نہیںدیکھا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story