نگراں حکومتیں آئین کے مطابق بنائی جائیں گیوزیراعظم

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیاجائے، وفاق قیام امن کیلیے مددکرے گا،راجا پرویز کی ہدایت


عامر خان January 28, 2013
کراچی:وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات شیڈول کے مطابق شفاف اندازمیں کرائے جائیں گے۔

مرکزاورصوبوں میں نگراں حکومتیں کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق بنائی جائیں گی ، کراچی میں قیام امن کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں،شہرسے بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کرایکشن پلان تشکیل دیا جائے ، شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے ، امن وامان کی صورتحال کنڑول کرنے میں غفلت برتنے والے پولیس افسروں کو ان کے عہدوں سے فوری فارغ کر دیا جائے۔

4

اتوار کو گورنر ہائوس کراچی میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی ٰسندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میںکسی کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،قیام امن کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی، الیکشن کی تاریخ کااعلان جلداتحادی،اپوزیشن اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد کردیا جائے گا، آئندہ انتخابات کے انعقادمیں ایک روز کی تاخیرنہیںکی جائے گی۔گورنراوروزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کوکراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں