مئی میں مہنگائی 502 فیصد بڑھ گئی

افراط زر کی شرح میں جولائی تامئی4.18فیصد کا اضافہ۔


Khususi Reporter June 02, 2017
لیموں،کھیرا،آلو،سیب،برف،کینو،کیلا،دال چناوماش،چاول،کارمہنگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں مہنگائی 5.02فیصد بڑھ گئی۔

شماریات بیورو کے چیف شماریات آصف باجوہ نے ماہانہ پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 مہینے میںمہنگائی میں 4.18فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں مہنگائی سال بہ سال 5.02 فیصد بڑھی جبکہ اپریل کے مقابلے میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.01فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال اپریل کے مقابلے میں مئی میں لیموں کی قیمت میں 23.62 فیصد ، کھیرا 22.08، آلو 19.88، سیب 14.93، برف 9.93، دار چینی 5.45، کینو 5.09، کیلا 2.76، پلس گرام 2.35، چاول2.19، دال ماش 1.24جبکہ کار سوزوکی کی قیمت میں 3.69فیصد اضافہ ہو ا۔

دوسری جانب ٹینڈا 49.42، ٹماٹر 40.03، تربوز 16.85، لہسن 11.62، پیاز 10.67، گرما 8.50، چکن 7.73، گندم 5.35، چینی 2.29، گندم کا میدہ 1.24اور گیس سلنڈر کی قیمت میں 6.85فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں