باب وولمر کی موت طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی تصدیق

باب وولمر پورسٹ مارٹم رپورٹ ہی سراسر غلط تھی جس کا بعد میں برطانوی ماہرین نے پردہ چاک کیا۔


Sports Desk June 02, 2017
باب وولمر پورسٹ مارٹم رپورٹ ہی سراسر غلط تھی جس کا بعد میں برطانوی ماہرین نے پردہ چاک کیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کی تحقیقات کو غلط رخ دینے کی تصدیق ہوگئی۔

اس وقت کے جمیکا کے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن (ڈی پی پی ) کینٹ پانترے براہ راست ملوث تھے۔ انھوں نے سیدھی سادی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں اسٹیٹ پتھولوجسٹ ڈاکٹر ایر سیشاہ نے اہم کردار ادا کیا، ان کی پورسٹ مارٹم رپورٹ ہی سراسر غلط تھی جس کا بعد میں برطانوی ماہرین نے پردہ چاک کیا، اب جبکہ وولمر کی موت کو 10 برس ہوچکے اور تحقیقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مقامی حکام نے جان بوجھ کر وولمر کی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی تھی اور اس حرکت پر پانترے کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں