ایوان صدر کے اخراجات میں اضافے کی رقم ایچ ای سی کو دینے کی تجویز واپس لے لی گئی
طاہر مشہدی نے نوابزادہ سیف اللہ مگسی کے کہنے پر یہ تجویز واپس لے لی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے ایوان صدر کے اخراجات میں اضافے کے بجائے رقم ہائر ایجو کیشن کمیشن کے لیے مختص کرنے کی تجو یزواپس لے لی۔
گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں ایوان صدر اور صدر پاکستان کی تنخواہ اور دیگر بجٹ کو بڑھانے پر سینیٹر طاہر مشہدی کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ ایوان صدر کے بجٹ میں کئے گئے اضافے کوختم کر کے یہ رقم ہائیر ایجو کیشن کمیشن کیلئے مختص کی جائے تاہم طاہر مشہدی نے نوابزادہ سیف اللہ مگسی کے کہنے پر یہ تجویز واپس لے لی۔
سینیٹر مگسی کا کہنا تھا کہ صدر کا ایک سال رہ گیا ویسے بھی انھیں کہیں جانے کے لیے جہاز تک نہیں ملتا یہ تجو یز واپس لے لی جائیں۔