مظفرگڑھ جمشید دستی نے ایس ڈی او واپڈا کی پٹائی کردی

کسی کرپٹ افسر کو اپنے ضلع میں تعینات نہیں ہونے دوں گا، رکن قومی اسمبلی


Online January 28, 2013
کسی کرپٹ افسر کو اپنے ضلع میں تعینات نہیں ہونے دوں گا، رکن قومی اسمبلی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پیپلزپارٹی کے ایم این اے جمشید دستی نے چارج لینے کیلیے آنے والے ایس ڈی او آر آر ای کنسٹرکشن مظفرگڑھ کی مبینہ طور پر پٹائی کردی سابقہ اور نیا ایس ڈی او دونوں تبدیل کردیے گئے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر آر آر ای کنسٹرکشن میپکو ملتان نے سب ڈویژنل آفیسر آر آر ای واپڈا مظفرگڑھ ذاکر حسین کو تبدیل کردیا اور اس کی جگہ لائن سپرنٹنڈنٹ سے ترقی پانے والے ایس ڈی او چودھری شکیل احمد کو مظفرگڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، نئے ایس ڈی او شکیل احمد چارج لینے کیلیے دفتر آر آر ای مظفرگڑھ پہنچے تو ذاکر حسین مقامی ایم این اے جمشید دستی کے پاس ان کے دفتر چلے گئے۔

10

نئے ایس ڈی او شکیل احمد بھی ایم این اے آفس پہنچ گئے جہاں جمشید دستی نے افسر سے کہا کہ وہ اپنا تبادلہ منسوخ کروالیں افسرکی بحث و تکرار پر جمشید دستی مشتعل ہوگئے اور افسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا۔ دریں اثنا رابطہ کرنے پر ایم این اے جمشید دستی نے کہا کہ ایس ڈی او پر مبینہ تشدد کی بات غلط ہے تاہم وہ کسی کرپٹ اور بدعنوان افسر کو اپنے حلقے میں تعینات نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں