عرب امارات نے پاکستانی باشندوں پر 3 ماہ کیلئے ویزے کی پابندی لگا دی

امیگریشن حکام کے اعلان کے ساتھ ہی ٹریول ، ٹورازم کمپنیوں نے نیا ویزا لینے والوں سے معذرت کرلی ہے۔


امیگریشن حکام کے اعلان کے ساتھ ہی ٹریول ، ٹورازم کمپنیوں نے نیا ویزا لینے والوں سے معذرت کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر 3 ماہ کیلیے وزٹ ویزے پر پابندی لگادی ہے، اس پابندی کا اطلاق فلپائنی باشندوں پر بھی ہوگا۔

وزٹ ویزے کی دیگر کیٹگریز جیسے کہ ٹرانزٹ ویزا جو کہ 14 دن کیلیے کارآمد ہوتا ہے اور شارٹ ٹرم ویزا جو 30 دن کیلیے ہوتا ہے، پر کوئی پابندی نہیں۔

واضح رہے کہ 3 ماہ کا ویزا زیادہ تر وہ لوگ لیتے تھے جو دبئی میں یا تو کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا پھر نوکری، صرف سیرسپاٹے کیلیے تو ایک ماہ کا ویزا کافی ہوتا ہے۔ امیگریشن حکام کے اعلان کے ساتھ ہی ٹریول ، ٹورازم کمپنیوں نے نیا ویزا لینے والوں سے معذرت کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں