ہلیری کلنٹن نے انتخابات میں شکست کا الزام فیس بک پر ڈال دیا

ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے غلط خبروں کو سوشل میڈیا پر انتہائی پرسنل بناکر پیش کیا، ہلیری


INP June 02, 2017
ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے غلط خبروں کو سوشل میڈیا پر انتہائی پرسنل بناکر پیش کیا، ہلیری۔ فوٹو : فائل

KARACHI: امریکا کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابات میں اپنی شکست کا الزام فیس بک پر ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں انکی شکست کی ایک وجہ فیس بک پر جھوٹی اور غلط خبریں تھیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی خبریں ووٹروں کی آرا پر اثر انداز ہوئیں جبکہ مخالفین نے قطعی غلط اور جھوٹ پر مبنی مواد استعمال کیا۔

ہلیری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے غلط خبروں کو سوشل میڈیا پر انتہائی پرسنل بناکر پیش کیا۔ ہلیری کے دعوے پر فیس بک کے نمائندے سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں