کبیر والا کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق 10زخمی

حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے،عینی شاہدین


ویب ڈیسک June 02, 2017
6 شدید زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

پل باگڑ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس جھنگ سے ملتان جارہی تھی کہ تحصیل کبیر والا کے علاقے پل باگڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے تاہم حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جن میں سے 6 شدید زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں