بروقت انتخابات کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں زرداری

مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں مشاورت سے بنائی جائیں گی،وزیر قانون سے ملاقات میں گفتگو

نئے صوبے کے قیام کے ترمیمی بل، الیکشن شیڈول اور نگراں سیٹ اپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کے بروقت، منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

مرکز اور صوبوں میں نگراں سیٹ اپ آ ئین اور قانون کے مطابق مشاورت کے بعد تشکیل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات میں کیا ۔




ملاقات کے دوران نئے صوبے کے قیام کے ترمیمی بل، الیکشن شیڈول اور نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story