کراچی فائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے 3کارکنوں اور بچے سمیت 9ہلاک

قصبہ کالونی میں متحدہ کے کارکن کا8سالہ بیٹا،مہران کالونی میں یونٹ انچارج،نیوکراچی،اورنگی میں2 کارکن ہلاک،2زخمی ہوئے


Staff Reporter January 28, 2013
نیوکراچی،سرجانی،میمن سوسائٹی،چاکیواڑہ میںبھی فائرنگ کے واقعات،جرائم پیشہ شخص سمیت4مارے گئے ،ماڑی پورروڈسے لاش ملی۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں اور ایک کارکن کے8سالہ بیٹے سمیت9افرادہلاک ہوگئے ، دیگر واقعات میں بچوں سمیت ایک درجن سے زائدافرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریامہران ٹائون سیکٹر 15 کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار32 سالہ اسماعیل مگسی ہلاک ہوگیا،مقتول مہران ٹائون سیکٹر15کارہائشی اورمتحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کایونٹ انچارج تھا نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 5-J بازار میںخیام اسٹاپ کے قریب دکان پربیٹھے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکنوں پرپرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 سالہ کارکن نوید شیخ موقع پرہی ہلاک ہوگیاجبکہ جمیل شدید زخمی ہے،دونوں سیکٹر 5-J کے رہائشی ہیں۔

اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑے11 میں ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب اورنگی ٹائون اسلام چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے2 کارکنان 26 سالہ یاسراور27 نورعلی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیاجہاں یاسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول والز آئسکریم فروخت کیا کرتا تھا۔اورنگی کے علاقے قصبہ کالونی علیگڑھ بازارجامع مسجد کے قریب کا رہائشی 8سالہ مبشر حسین گھرکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،مقتول کاوالدخالد حسین متحدہ قومی موومنٹ قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کاکمیٹی ممبرہے، مقتول3بھائیوں میں سب سے بڑا اور تیسری جماعت کا طالب علم تھا۔

15

نیو کراچی سیکٹر 5-E غوثیہ ملک شاپ کے سامنے چبوترے کے بیٹھے ہوئے 19سالہ نوجوان اکرم قادری عرف حقانی کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،مقتول سنی تحریک کا کارکن بتایا جارہاہے تاہم پولیس اس کی تصدیق نہیں کررہی۔سرجانی ٹائون سیکٹر 7/B عبداﷲ موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار27 سالہ فہد ہلاک ہو گیا۔مقتول سیکٹر 11/E یوپی موڑ کا رہائشی ہے،اس کے خلاف سر جانی ٹائون تھانے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے2 مقدمات درج ہیں اوران مقدمات میں مقتول گرفتار بھی ہو چکا ہے،مقتول کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ۔

بغدادی تھانے کی حدودشاہ ولی اﷲ روڈمیمن سوسائٹی چوک پرگینگ وارملزمان کی فائرنگ سے25سالہ سادو شاہ ہلاک ہو گیا،وہ ماڑی پور مشرف کالونی کارہائشی تھا۔مرزا آدم خان روڈ چاکیواڑہ پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار30 سالہ محمد سمیربلوچ عرف سنی ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر35 سالہ محمد عمران کچھی زخمی ہو گیا۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال پہنچایا گیا۔مقتول لیاری چاکیواڑہ نیوبانکڑا والی گلی سعید آباد کا رہائشی تھا،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ اسے گینگ وار ملزمان نے ہلاک کیاہے۔

ماڑی پور روڈ نالہ اسٹاپ کے قریب سے پینٹ شرٹ کپڑوں میں ملبوس28 سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پائو بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعدفائرنگ کر کے قتل کیاگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ماڑی پورروڈپرمسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مال بردارٹرک کے کلینر30سالہ ناہیداﷲ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔اورنگی ٹاؤن نمبر4 بدرچوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر40سالہ رحمت اﷲ کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔نارتھ ناظم آباد مدیحہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ فیصل ولد نفیس زخمی ہو گیا۔

سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سیکٹر4کی رہائشی6سالہ علیشاہ دخترمحمد عامر گھر کے قریب کھیلتے ہوئے نامعلوم سمت سے آنے والی ایک گولی ران میں لگنے سے زخمی ہو گئی۔ پیر آباد کے علاقے میانوالی کالونی میں واقع کرسچن پاڑے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 5 سے زائدبچے 12سالہ لیاقت،10سالہ اسلان ، 12سالہ وقاص، 8سالہ ساحل اور14سالہ سمبل زخمی ہوگئے،پیر آباد کے علاقے میںمنگھوپیر روڈ نادر ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسافر بس کے مالک 2 بھائی محمد شیر اور محمد عالم زخمی ہوگئے۔لیاقت آبادC-1 ایریامیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 50 سالہ طارق زخمی ہو گیا۔سولجر بازارکے علاقے ایم اے جناح پر فائرنگ سے رکشامیں سوار 19سالہ لڑکی اوردیگرافرادزخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں