بھارت امن عمل میں مخلص نظرنہیں آتا حنا ربانی کھر

خطے کے امن اورترقی کیلیے پاک بھارت بہترتعلقات ضروری ہیں،وزیرخارجہ، انٹرویو


APP January 28, 2013
پاک امریکا تعلقات اہم ہیں، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے. فوٹو: فائل

وزیر خارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ امن عمل میں مخلص نظر نہیں آتا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکی قیادت بھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحدہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،انھوں نے کہاکہ مذاکرات سے کسی بھی مسئلے کاحل نکالا جاسکتاہے،ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

16

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے امن اورترقی کے لیے ضروری ہیں،وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات اہم ہیں،پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں