ایفی ڈرین کیسموسیٰ گیلانی نے بیان ریکارڈ کرادیا

اسدحفیظ کیخلاف چالان پیش کرنے کاحکم،شہاب الدین کے آج پیش ہونے کا...


Numainda Express August 01, 2012
اسدحفیظ کیخلاف چالان پیش کرنے کاحکم،شہاب الدین کے آج پیش ہونے کا امکان. ایکسپریس ٹریبیون

ISLAMABAD: ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرملزم رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی تفتیشی ٹیم کے پاس پھرپیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے جبکہ وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کے آج بدھ کوپیش ہونے کاامکان ہے،علی موسیٰ گیلانی نے اے این ایف حکام کے سامنے ایفی ڈرین کوٹہا الاٹمنٹ کیس میںاپنا بیان ریکارڈکرادیا۔

دوران تفتیش تفتیشی ٹیم نے ڈائریکٹرعابدذوالفقارکی قیادت میںعلی موسیٰ گیلانی سے ایک سوسے زائدمختلف سوالات کیے گئے جن کے بعدگفتگوکرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہاکہ وہ گزشتہ روز 7ویںمرتبہ شامل تفتیش ہوئے ہیںتفتیش میںتعاون نہ کرنے کااے این ایف کابیان وموقف غلط ہے دوران تفتیش مجھ سے جوپوچھاگیاصاف صاف بتادیا،میرے خلاف براہ راست کسی وعدہ معاف گواہ نے کوئی بیان نہیں دیاکوئی جرم نہیںکیاجب کوٹے الاٹ ہوئے وہ اس وقت بیرون ملک زیرتعلیم تھے۔

سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹررشید جمعہ خودڈاکٹرہیں انہیں پتہ تھاوہ کیاغیرقانونی کام کررہے ہیںانہیں کوئی فون نہیںکیا تھا کیا وہ بچے تھے کہ کوئی گمنام فون آئے اوروہ کوٹے جاری کردیںجنہوں نے کوٹہ دے کراورلے کر فائدے اٹھائے وہ آزاد گھوم رہے ہیں انہیں گواہ بنالیاگیاہے ہم بے گناہوںکوبلاوجہ صرف انتقام کے لیے پھنسایاجارہاہے جبکہ اے این ایف ذرائع نے بعدازاںایکسپریس کوبتایاکہ تفتیشی ٹیم ابھی بھی ان کے بیانات سے مطمئن نہیںاورعبوری ضمانت کے روزضمانت کی بھرپورمخالفت کرے گی۔

ادھر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میںگرفتارسابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کے خلاف مقدمے کی سماعت11اگست تک ملتوی کردی اورحکم دیاہے کہ ملزم کے خلاف چالان آئندہ تاریخ پر پیش کیاجائے ملزم کوبھی عدالت پیش کیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں