اسکردومصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج 70فیصد تودہ بہہ گیا
عطا آباد میں پھنسے مسافروں نے اسپیکر کا گھیرائو کر لیا، ہیلی کاپٹرسروس شروع کرنے کا امکان
کمشنر بلتستان قمر شہزاد نے کہا ہے کہ دریائے بالتورومیں تودہ گرنے سے بننے والی مصنوعی جھیل سے پانی خارج ہوگیا ہے پانی کے تیز بہاؤسے مٹی کاتودہ بھی70فیصد تک بہہ گیا ہے۔
جھیل میں اب پانی کی سطح کم ہوئی ہے جس سے نشیبی علاقوں کوکوئی خطرہ نہیں۔آئی این پی کے مطابق عطاء آبادمیں چندسال قبل بننے والی جھیل پرکشتی سروس بند ہونے کے باعث گزشتہ6روز سے پھنسے ہوئے مسافروں نے اتوارکو ا سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ کی گاڑی کا گھیرائو کرلیا۔اسپیکر عطاآباد جھیل کے پار پھنسے ہوئے مسافروں کے مسائل سننے گئے تھے۔
اسپیکرنے یقین دہانی کرائی کے متاثرین کے مسائل کا حل نکالاجائے گا۔مسافروںاورمتاثرین گوجال نے اعلان کیا ہے کہ آج(پیر)دوپہر12 بجے تک کوئی واضح اقدامات نہ کیے گئے تو متاثرین ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ6روز سے پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلیے ہیلی کاپٹرسروس شروع کی جائے گی۔