پاکستانی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی پیداوار 18 ہزار کی سطح عبور کرگئی خواجہ آصف

ملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 902 میگا واٹ جب کہ پیداوار ریکارڈ 18 ہزار 2 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، خواجہ آصف

پملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 902 میگا واٹ جب کہ پیداوار ریکارڈ 18 ہزار 2 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، خواجہ آصف : فوٹو: فائل

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی پیداوار 18 ہزار کی سطح عبور کرگئی ہے۔

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجلی پیداوار 18 ہزار کی سطح عبور کرگئی اور بجلی کی پیداوار ریکارڈ 18 ہزار 2 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب 18 ہزار 902 میگا واٹ ہے، ہم نے پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنائیں گے ہم نے 18 ہزار میگاواٹ کا ریکارڈ مصروف ترین اوقات میں عبور کیا اور اس سنگ میل کو عبور کرنے پر وزارت پانی و بجلی کی ٹیم بشمول وزیرمملکت عابد شیر علی اور سیکرٹری پانی وبجلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔




اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نے بجلی بچانےکے بجائے نئے پلانٹس لگانے پر زور دیا



دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ساہیوال پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے نئے یونٹ سے 168 گھنٹے کے لئے پوری گنجائش کے ساتھ 660 میگا واٹ جب کہ آج سے ساہیوال پلانٹ سے مکمل طور پر 1320 میگا بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے یہ سب اللہ کا کرم ہے اور حکومت کی تاریخی کامیابی ہے بجلی کی پیداوار شروع ہونے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف کا ملکی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ
Load Next Story