دہشت گردوں نے3 سال میں 839 اسکولوں کو نقصان پہنچایا

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں گذشتہ سال 81 اسکول تباہ ہوئے، صوابی زیادہ متاثر ہوا


APP January 28, 2013
خیبر پختونخوا اور فاٹا میں گذشتہ سال 81 اسکول تباہ ہوئے، صوابی زیادہ متاثر ہوا فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سال 2009 تا 2012 کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا کے زیرانتظام علاقوں میں عسکریت پسندوں نے 839 اسکولوں کو نقصان پہنچایا، صرف گذشتہ سال کے دوران 81 اسکول تباہ کیے گئے۔

کنفلکٹ مانیٹرنگ سینٹر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے تباہ کیے گئے 52 اسکول خیبرپختونخوا جبکہ 29 فاٹا میں واقع تھے۔

7

صوبے کا سب سے متاثرہ ضلع صوابی رہا جہاں 13 اسکولوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ چارسدہ میں سال 2012 کے دوران 10، نوشہرہ8، مردان 5، کوہاٹ 4، لکی مروت 4، ڈیرہ اسماعیل خان 2، ہنگو میں 2، سوات اور ٹانک میں ایک ایک اسکول تباہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں