ججوں کو مافیا والے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں اعتزاز احسن

شریف برادران اس نظام کے لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے ہیں ان کا کسی کے گزارا نہیں ہوسکتا، رہنما پیپلز پارٹی

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کے خلاف دستاویزات جمع کرواؤں گا،اعتزاز احسن؛فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران بالکل مافیا ہیں لیکن ججوں کو اس طرح کے بیان نہیں دینے چاہئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نہال ہاشمی میں نوازشریف بولتا ہے، نہال ہاشمی کا بیان تو سپریم کورٹ پر لفظی حملہ تھا یہ تو ماضی میں باضابطہ حملہ بھی کرچکے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج سینئر وزیر بنے بیٹھے ہیں۔ اگر نوازشریف وزیراعظم رہے تو دوسال میں نہال ہاشمی کو گورنر لگائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: متنازع تقریرکرنے پر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران بالکل مافیا ہیں،ان کا کسی سے گزارہ ہوہی نہیں سکتا، وہ اس نظام کے لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے ہیں۔ وہ خود یا کوئی اور سیاستدان یہ بات کہے تو بات اور ہوتی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہیے تھے، اس قسم کے ریمارکس فضا آلودہ کرتے ہیں، جج صاحبان کو فیصلہ لکھنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شرہف خاندان کا احتساب کرنے والوں پر زمین تنگ کردیں گے،نہال ہاشمی

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران فاضل جج نے کہا تھا کہ آمروں نے بھی کبھی ہمیں بچوں کی دھمکیاں نہیں دیں تو کیا وہ مافیا ہوگئے ہیں جو بچوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Load Next Story