عدلیہ اور حکومت میں شدید کشیدگی ہے شیخ رشید

حکومت کو دہشت گرد مافیا قرار دینے پر قوم جسٹس عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک June 02, 2017
حکومت مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو دہشت گرد مافیا قرار دینے پر قوم جسٹس شیخ عظمت سعید کو سلام پیش کرتی ہے۔ جسٹس عظمت نے عوام کے دل کی بات کہہ دی۔ اداروں ،عدلیہ اور حکومت میں شدید تناوٴ اور کشیدگی پیدا ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ حکومت سسلی مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے۔ حکومت جب بے وقوف ہوتی ہے تو اسی طرح کی باتیں کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں