پی سی بی نے کھلاڑیوں کو افغان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا

کسی کھلاڑی یا کوچ کو افغان لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی سی بی


ویب ڈیسک June 02, 2017
دس پاکستانی کرکٹرز نے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کے معاہدے کر رکھے ہیں۔ فوٹو: فائل

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پی سی بی نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو افغانستان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرارا جواب دیتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو افغانستان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ 10 پاکستانی کرکٹرز نے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کے معاہدے کر رکھے ہیں لیکن پی سی بی کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کو افغان لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کابل میں بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے اور جولائی اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا معاہدہ نہیں ہوا، افغان بورڈ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں