چارسدہ میں ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملے کی سازش ناکام 2 دہشتگرد کمانڈر گرفتار

کارروائی کے دوران 2 خودکش جیکٹس، 9 میزائل، 100 دستی بم اور 30 کلوبارود برآمد ہوا ، ڈی پی او چارسدہ


ویب ڈیسک June 02, 2017
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 9 میزائل، 100 دستی بم اور 30 کلوبارود برآمد ہوا، ڈی پی او چارسدہ : فوٹو : فائل

LOS ANGELES: پولیس نے ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگرد کمانڈروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر الیاس اور داؤد کو گرفتار کرلیا جب کہ کمانڈر ساجد زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم ساجد زمان کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشتگردوں کے اندرون سندھ ڈیرے

ڈی پی او کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 9 میزائل، 100 دستی بم اور 30 کلوبارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ تخریب کاری کی 109 وارداتوں میں ملوث ہیں اوراب چارسدہ کچہری اور پولیس اہلکاروں و افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشتگرد حملوں کے تانے بانے افغانستان سے ملے

دوسری جانب سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بہاولنگر کے علاقے دربار سید رسول کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت محمد نعیم، تحسین عسکری، عمریار اور ظاہر خان سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر تخریب کاری کی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |