تحریک انصاف کا مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

نعیم الحق کی جانب سے مریم نواز کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے


ویب ڈیسک June 02, 2017
نوٹس میں ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیرفراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے مریم نواز کو ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے بابر اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ہتک عزت اور 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج کر 15 روز میں جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی، مریم نواز کے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔

مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیرفراہم کی جائے، ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں، تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوز کی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں