بھٹوزرداری فیملی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرائی بھارتی اخبار

’ ٹریک ٹو سفارتکاری‘ اور بھٹوزرداری کے ’بھارتی تعلق‘نے فریقین کو مذاکرات پرآمادہ کیا


Monitoring Desk January 28, 2013
’ ٹریک ٹو سفارتکاری‘ اور بھٹوزرداری کے ’بھارتی تعلق‘نے فریقین کو مذاکرات پرآمادہ کیا فوٹو: فائل

ممتازبھارتی اخبار 'ٹائمز آف انڈیا' نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں کمی ' ٹریک ٹو سفارتکاری' سے ہوئی، بھٹو زرداری کے 'بھارتی تعلق'نے فریقین کو مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔

اتوارکوبھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پر پاک بھارت حالیہ جھڑپوں سے پیداشدہ کشیدگی کم کرنے میں ٹریک ٹوڈپلومیسی نے اہم کرداراداکیا۔ برسر اقتدار بھٹو زرداری فیملی کے قریبی بھارتی تعلق نے کشیدگی کم کرنے میںکرداراداکیا، ایسے میںجب کنٹرول لائن پرجھڑپوںکے بعددونوں ملک ایک دوسرے پرالزامات لگا رہے تھے اورکوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہاتھا۔

16

ایسے میں وہ قریبی ہاتھ سامنے آیا، اس نے دونوں اطراف تنائوکم کرنے اور فریقین کو بات چیت پرآمادہ کیا۔اخبارکے مطابق جب بھٹوزرداری ''تعلق'' سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پراس بات کی تصدیق کی کہ انھوںنے پاک بھارت کشیدگی کمی میں''معمولی'' ساکردارادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی حکومت کوپیغام دیا کہ وہ بات چیت جاری رکھنے کے خواہش مندہیں جس کا پاکستان نے مثبت جواب دیا۔

آن لائن کے مطابق بھارت کے64 ویں یوم جمہوریہ پرپاک فوج اور بھارتی فوج کے مابین مٹھائیوںکے تبادلے کے بعدکنٹرول لائن پرپائی جانیوالی کشیدگی میںکمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے آزادکشمیر اورمقبوضہ کشمیرکے درمیان کنٹرول لائن پرتجارت اوردوطرفہ سفر پیر سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں