قاضی حسین احمد آئینی راستے سے تبدیلی چاہتے تھے‘ مقررین

قومی کانفرنس سے منورحسن‘ عمران‘ حمزہ شہباز‘ ساجد میر، حافظ سعید، جاوید ہاشمی و دیگر کا خطاب


Numainda Express January 28, 2013
لاہور: قاضی حسین احمد کی یاد میں قومی کانفرنس سے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ثناء

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قاضی حسین احمد جمہوری اور آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی کی کوشش کرتے رہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

امیرجماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک تھے ،انقلاب کی تیاری ضرورکی جائے لیکن ہم انتشارکی بات نہیں کرتے، اپنا نشان اور پرچم لے کر انتخاب میں اتریں گے۔ تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 5سال سے جمہوریت کرپٹ لوگوں کا اتحاد بنا ہوا ہے ۔

قاضی حسین احمد کا کردار بے داغ تھا۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ سمیع الحق نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم ان کا مشن آگے بڑھائیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی کوششوں سے روس افغانستان سے بھاگا اور اب امریکا بھی افغانستان کو چھوڑ جائے گا۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہے کہ میں نے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کے ساتھ اکٹھے کام کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ قاضی حسین احمد پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے تھے۔

17

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم قاضی حسین احمد کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے۔وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا کہ قاضی حسین احمد ملک کیلیے بڑا سرمایہ تھے۔ سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ قاضی حسین احمد کا دل پاکستان کیلیے دھڑکتا تھا ۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی نے کہاکہ وہ ہمیشہ اﷲ اورامت مسلمہ کیلیے کام کا کہتے تھے۔ مسلم لیگ(ن)کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پروفیسر غفور اور قاضی حسین جدوجہد کی عملی تصویر تھے۔ جے یو آئی (ف) کے حافظ حسین احمد نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا دکھ ہے۔

تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمدکے اس ملک پر بہت احسانات ہیں۔ مصرکے سفیر ہمدام ، مفتی رفیع عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، سوڈان سے شیخ ابوبکر صدیق ، ایران سے آئے ہوئے عباس ماموری، ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمالک، تیونس سے شیخ راشد الغنوشی اور سابق مرشد عام اخوان مصر عاکف سعید نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ان کے لاکھوں بیٹے ان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں