پاکستان کے بارے میں تھامسن کا بیان قابل اعتراض ہے ٹیلیگراف

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت عوام تک ثمرات نہیں پہنچا سکی


Online January 28, 2013
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت عوام تک ثمرات نہیں پہنچا سکی فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کے بیان سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں اور یہ قابل اعتراض ہے۔

برطانوی اخبار'ٹیلی گراف' کے مطابق ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مئی میں پاکستان میں تاریخی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنرکاکہناتھاکہ حکومت عوام تک ثمرات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے،وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو کچھ بھی دینے سے معذور ہوچکی ہیں۔

19

پاکستان کو جہاں شدید توانائی بحران کاسامنا ہے وہاں انتہا پسندی اوردہشت گردی کا جن بھی بے قابو ہوگیا ہے۔ اس بیان کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چودہدری کا کہنا ہے کہ ایڈم تھامسن کا بیان ان کی سفارتی حدود سے تجاوز ہے وہ شاید اپنے آپ کو وائسرائے سمجھنے لگے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان ایسے بیانات کو اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں