معروف گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی انتقال کرگئے

عامر ذکی نے 14 برس کی عمر سے گٹار بجانا شروع کیا اور عالمگیر شہرت حاصل کی


ویب ڈیسک June 02, 2017
عامر ذکی حرکت قلب بند ہونے کے باعث 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فوٹو: بشکریہ پبلیسٹی

ISLAMABAD: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی 49 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عامر ذکی کے بھائی شاہد نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جب کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کل کی جائے گی۔

عامرذکی وائٹل سائنز میوزیکل گروپ سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے 1994 میں پوری دنیا میں میوزیکل ٹور بھی کئے تاہم اس کے بعد انہوں نے وائٹل سائنز سے علیحدگی اختیار کرلی۔ لیجنڈری گٹارسٹ عامر ذکی نے 14 سال کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا اور پھر اس شعبے میں عالمگیر شہرت حاصل کی۔

عامر ذکی نے 1995 میں اپنی سولو البم 'سگنیچر' کے نام سے جاری کیا اور اس کا ایک گانا 'میرا پیار' بہت مقبول ہوا تھا۔ ایک موسیقار کی حیثیت سے انہوں نے 2014 میں کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کیا اور دو روزہ آئی ایم کراچی فیسٹول میں اپنی آخری عوامی پرفارمنس دی۔ انتقال سے قبل عامر ذکی گلوکار سلیم جاوید کے ساتھ ان کے مشہور گانے 'تم میرے ہو' کی دوبارہ کمپوزنگ میں مصروف تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |