شجاع آباد میں کارمیں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق

تیسرے بچے کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک June 02, 2017
تیسرے بچے کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا،فوٹو:فائل

تحصیل شجاع آباد میں کارمیں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے دوبچے جاں بحق جب کہ تیسرے کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح آباد زکریا ٹاؤن میں 3 بچے کھیلنے کے لئے گھر سے باہر گلی میں آگئے جہاں کافی عرصے سے پرانے ماڈل کی کار کھڑی تھی وہ دروازہ کھول کر اس کے اندر بیٹھ گئے اس دوران ان کا ہاتھ کار کے لاک پر لگ گیا جس سے کار اندر سے لاک ہوگئی اور بچوں کا دم گھٹنے لگا۔

شور مچنے پر محلے والوں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو بیکار ثابت ہوئی جس کے لئے ریسکیو 1122 کو بلا یا گیا انہوں نے شیشے توڑ کر تینوں بچوں کو کار سے نکالاتو اس دوران ایک بچہ علی حسن دم توڑ چکا تھا جب کہ 2 بچوں کو فوری طور پر سول اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ شیروز بھی چل بسا جب کہ تیسرے بچے عالم شیر کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے جب کہ علی حسن اور شیروز کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |