شیخ الجامعہ اردو کا انتخاب سمری ایوان صدر ارسال

ایوان صدرکی جانب سے یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کا انتخاب آئندہ چند روز میں متوقع ہے


Staff Reporter August 01, 2012

وفاقی اردویونیورسٹی کی انتظامیہ نے سینیٹ کی جانب سے نئے وائس چانسلرکے لیے منتخب کیے گئے ناموں کی سمری ایوان صدرکو بھجوادی ہے اور ایوان صدرکی جانب سے یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کا انتخاب آئندہ چند روز میں متوقع ہے، ''ایکسپریس''کو معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر یونیورسٹی کی سینیٹ کی جانب سے وائس چانسلرکے عہدے کیلیے بھیجے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے پر راضی ہوگیا ہے تاہم اسلام آباد کے ذرائع کاکہنا ہے کہ بھیجے گئے تین ناموں میں سے ڈاکٹرالطاف حسین ریٹائر ہونے کے سبب وائس چانسلرکے عہدے کے کمزور امیدوار ہیں، ان کی عمر 64 برس ہے جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی ماڈل یونیورسٹی آرڈیننس کے تحت قائم کی گئی ہے جس میں وائس چانسلرکی عمر کی حد65سال رکھی گئی ہے اور انھیں وائس چانسلر بنائے جانے کی صورت میں وہ ایک سال بعد یونیورسٹی آرڈیننس کے برخلاف عمرکی مقررہ حد سے آگے بڑھ جائیں گے، اس کے برعکس جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کانام مضبوط امیدوارکے طورپرسامنے آرہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں