لو بلڈ پریشر وجوہات نتائج اور علاج
اب تو ایلوپیتھی طریقہ علاج والے سمجھدار پریکٹشنرز بھی مریضوں کو لہسن کے استعمال کی ترغیب دینے لگے ہیں۔
BATA:
بلڈ پریشر دو قسم کا ہوتا ہے، اس میں اوپر والا جسے طب میں سسٹول کہا جاتا ہے اور نیچے والے کو ڈائی سٹول کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
لو بلڈ پریشر میں خون کے دباؤ میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ زیریں فشارِ خون میں کمی بھی بعض اوقات موت کا باعث بن جایا کرتی ہے۔ جب بلڈ پریشر ضروری سطح سے نیچے گرتا ہے، تو اس کی رسد دماغ کی طرف کم ہونے لگتی ہے۔ دماغ کی طرف خون کی رسد کم ہونے سے مطلوبہ آکسیجن کی مقدار میں تعطل پیدا ہو جاتا ہے۔
یاد رہے اگر دماغ چند سیکنڈ تک آکسیجن سے محروم ہو جائے تو بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے اور اگر یہ محرومی منٹوں میں بدل جائے تو دماغ مردہ ہو جاتا ہے۔ دماغ چوں کہ پورے جسمِ انسانی کے افعال کنٹرول کرتا ہے یوں پورا جسم ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
لو بلڈ پریشر میں مبتلا افرادسب سے پہلے تو اپنا Lipid profile چیک کروائیں۔ مفید اور نقصان دہ کولیسٹرول کے تناسب کا جائزہ لیں۔کسی ماہر معالج سے مشورہ کریں اور اس کی ہدایات پرعمل پیرا ہوں۔ خون گاڑھا ہونے کا مطلب صرف بلڈ پریشر ہائی ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ خون گاڑھا ہونے کی صورت میں بلڈ پریشر لو بھی ہوا کرتا ہے۔
علاوہ ازیں بلڈ پریشر لو ہونے کی ایک عام وجہ غذائی کمی،خون میں آئرن کی مطلوبہ مقدار کا نہ ہونا اور بوجوہ خون کا بہہ جانا بھی ہوسکتا ہے۔ بطورِ گھریلو علاج اور احتیاط آپ توانائی سے بھرپور لیکن چکنائی سے پاک غذاؤں کا استعمال فوری شروع کر دیں۔ میڈیکل پامسٹری کی رو سے بلڈپریشر ہائی یا لو میں مبتلا افراد اگر اپنے دائیں ہاتھ کی رنگ فنگر میں سنگِ یشب یا لاجورد کو بطورِ نگینہ پہن لیں تو مرض کی کئی ایک پیچیدگیوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔
سنگِ یشب کا سب سے چھوٹا پیدا یہ ہے کہ جب تک یہ بدن کو چھوتا رہے گا دل کے دورے اور برین ہیمریج سے حفاظت رہے گی۔ سنگ لاجورد طبیعت میں اطمینان، ٹھہراؤ پیدا کرتا اور گھبراہٹ و بے چینی سے سے نجات دلانے کا قدرتی سبب بنتا ہے۔ ایسی تمام غذائیں جو کولیسٹرول پیدا کرنے اور خون کو گاڑھا بنانے کا سبب بنتی ہوں، انہیں فوراً ترک کر دینا چا ہیے۔ علاوہ ازیں جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو گھٹانے اور خون پتلا کرنے کے اسباب اختیار کرنے چاہیے۔ کولیسٹرول کم کرنے میں لہسن کا کوئی ثانی نہیں ہو سکتا۔
اب تو ایلوپیتھی طریقہ علاج والے سمجھدار پریکٹشنرز بھی مریضوں کو لہسن کے استعمال کی ترغیب دینے لگے ہیں۔ کالی مرچ بھی خون پتلا کرتی ہے، اسے بطورِ چٹنی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مرچ سیاہ، ادرک، پودینہ، لہسن اور سبز دھنیا کی مناسب مقدار کو باہم پیسٹ بنا کر رکھیں۔ بوقتِ طعام دہی ملا کر بطورِ چٹنی استعمال کریں۔ پیاز، چقندر اور ٹماٹر کو بطورِ سلاد دن میں ایک بار ضرور کھائیں۔ خوردنی نمک کا استعمال بھی کم سے کم کیا جائے کیوں کہ بظاہر تو نمک بلڈ پریشر کو ہائی کرتا ہے لیکن یہ خون کی شریانوں کو سخت اور تنگ کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
گوشت، انڈا، کلیجی، چکنائی، تلی ہوئی غذائیں، مکھن، گھی، پنیر بالائی ملا دودھ اور بیکری مصنوعات و کولا مشروبات سے مکمل اجتناب برتیں، سگریٹ و چائے نوشی ترک کردی جائے، سہل پسند زندگی کو خیر باد کہہ دیں، صبح کی سیر کو معمول میں شامل کریں، مثبت سوچ اپنائیں،حسد ،کینہ ،بغض ،بخل ،غصہ او ر نفرت و انتقام کے جذبات سے بھی دور رہیں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔انشاء اللہ لو بلڈ پریشر سے چھٹکارا مل جائے گا اور تن درستی و توانائی آپ کے قدم چومے گی۔