آئی جی کو دارالامان میں مقیم لڑکی بازیاب کرنیکا حکم

فرحت کوسلیم اوربشیر پنجاب سے ورغلا کر لائے اورشیلٹرہوم میںرکھا،درخواست گزار


Staff Reporter August 01, 2012
فرحت کوسلیم اوربشیر پنجاب سے ورغلا کر لائے اورشیلٹرہوم میںرکھا،درخواست گزار۔ فوٹو ایکسپریس

چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کے حکم پر سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے انسپکٹر جنرل سندھ کو شیلٹر ہوم دارلامان سے مغویہ کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ کو دارلامان میں مقیم خاتون مسماۃ فرحت کو بازیاب کرکے تین اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں نارتھ ناظم آباد کے رہا ئشی اصغر رانا سمیت دیگر اہل خانہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کو تحریری درخواست ارسال کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی 26 سالہ شادی شدہ بہن مسماۃ فرحت بی بی کو چار ماہ قبل سلیم احمد اور بشیر نے پنجاب سے ورغلا کر کراچی لے آئے تھے۔

ان کے خلاف تھانہ احمد پورشرقیہ بہاول پور میںمقدمہ درج ہے تاہم تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ، ملزمان نے ان کی بہن کو پناہ شلٹر ہوم دارالامان عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میںداخل کروادیا ہے اور اسے موبائل فون بھی فراہم کردیا ہے،ملزمان اس سے رابطے میں ہیں اور اسے گمراہ کررہے ہیں ہم گذشتہ چار ماہ سے کراچی میں مقیم ہیں اور اپنی بہن سے ملاقات کے لیے دارالامان کے سو سے زائد چکر لگاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں