فلم انڈسٹری کی باگ ڈور نوجوان نسل نے سنبھال لی تعاون کیا جائے سائرہ

لالی ووڈ کو دوسرے ممالک کے ساتھ کوپروڈکشن کی اشد ضرورت ہے ، فلمسازی کا شعبہ دوبارہ اسٹینڈ ہورہا ہے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar June 03, 2017
درست سمت میں آگے بڑھنے کیلیے حکومت سپورٹ کرے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: معروف اداکارہ وماڈل سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن اس سفر میں سب سے ضروری دوسرے ممالک کا ساتھ ہے، جو ' کوپروڈکشن ' کے فروغ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے موجودہ دورکی اہم ضروت ہے۔

سائرہ شہروز نے کہا کہ فلم بنانا آسان کام نہیں کیونکہ پروڈیوسر کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی سے لے ریلیزنگ تک بہت سے مراحل ہے جن کوطے کیے بغیر شائقین فلم تک اپنی پراڈکٹ کو نہیں پہنچایا جاسکتا۔ یہ کوئی آسان ٹاسک نہیں ہے اوردوسری جانب پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ ایک طرح سے دوبارہ اسٹینڈ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز نے فلم انڈسٹری کی کمانڈ سنبھالی ہے اورکہا جائے تویہ غلط نہ ہوگا کہ اب نوجوانوں کا دور ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوصرف اورصرف نوجوان نسل ہی ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے اسی لیے تونوجوانوں کی سپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر حکومت کوشش کرے تو کو پروڈکشن کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہترہوسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کوبہت سپورٹ مل سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوپروڈکشن عروج پرہے اور اس سلسلہ میں نوجوان فلم میکرز اہم کردارادا کررہے ہیں۔

سائرہ شہروز نے کہا کہ اس وقت ہمیں بھی غیرملکی فلم کمپنیوں اور فنکاروں کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرنی چاہئیں۔ اگریہ سلسلہ زور پکڑ گیا تو پاکستان فلم انڈسٹری اس مقام پرپہنچ جائے گی، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔ بلا شبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے ہمیں حکومت کی سپورٹ چاہیے۔

علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں سائرہ شہروز نے کہا کہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہوں، جہاں تک بات شہروز کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی ہے تواچھا اسکرپٹ ہوا توہم دونوں ضرور کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں