شادی نہیں کیریئر اہم سپر اسٹار بننا ہدف ہے شردھا کپور

فلموں کی عکسبندی سے فراغت کے بعد ذیادہ تر وقت فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ گزارتی ہوں، اداکارہ


APP June 03, 2017
فلموں کی عکسبندی سے فراغت کے بعد ذیادہ تر وقت فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ گزارتی ہوں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکارہ شردھا کپور نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے بالکل تیار نہیں، اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اور خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلموں کی عکسبندی سے فراغت کے بعد وہ ذیادہ تر وقت فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ گزارتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہاف گرل فرینڈ ہے جس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں