سلمان خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ سے ناراض

موبائل پر بھیجے گئے پیغام کا جواب نہ دینے پر سلو میاں سارہ خان سے ناراض ہیں


ویب ڈیسک June 03, 2017
موبائل پر بھیجے گئے پیغام کا جواب نہ دینے پر سلو میاں سارہ خان سے ناراض ہیں، فوٹو : فائل

بھارتی اداکار سلمان خان نے سارہ سے ملنے کے لیے موبائل پر پیغام بھیجا لیکن سارہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر سلو میاں ناراض ہوگئے ہیں۔

پٹودی کے نواب سیف علی خان کی بیٹی بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ خان ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم' کیدار ناتھ 'کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی، سارہ علی خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بھارتی فلم نگری کے بڑے بڑے نام میدان میں آئے جن میں کرن جوہر اور سلمان خان سر فہرست ہیں تاہم سارہ علی خان نے دونوں میں سے کسی کو بھی ترجیح نہیں دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیف علی کی بیٹی سارہ بالی ووڈ نگری میں انٹری دینے کو تیار

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سارہ کو اپنے بہنوئی کے ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کی پی آر ایجنسی نے پریس ریلیز بھی جاری کردی تھی جب کہ کچھ اطلاعت کے مطابق سارہ خود بھی سلمان خان کے بہنوئی کے ساتھ فلم کرنے لیے تیار تھیں لیکن پھر انہوں نے اچانک انکار کردیا، سلمان خان نے سارہ علی خان سے ملاقات کے لیے انہیں موبائل پر پیغام بھی بھیجا لیکن سارہ نے سلمان کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے کوئی جواب نہیں دیا اور اسی بات نے سلو میاں کو ناراض کردیا، سارہ خان کی اس حرکت نے سلمان خان کو غصہ دلایا ہے اور وہ کافی ناراض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں