پاکستان اور ترکی کےعوام محبت اوردینی رشتوں میں بندھے ہیںشہباز شریف

خواہش ہے ترکی کی بہترین کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 28, 2013
خواہش ہے ترکی کی بہترین کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کےعوام محبت، اخوت اور دینی رشتوں میں بندھے ہیں۔

لاہورمیں پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے 18 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کےعوام محبت، اخوت اور دینی رشتوں میں بندھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خواہش ہے ترکی کی بہترین کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں توانائی، لائیواسٹاک اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ، اس موقع پر ترک وفد نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں