میمو کیس حسین حقانی کی ہر حال میں پیشی چاہتے ہیں چیف جسٹس

حسین حقانی کا پاکستان آنا ممکن نہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں وزارت داخلہ اور خارجہ تحقیقات کریں۔ عاصمہ جہانگیر


ویب ڈیسک January 28, 2013
حسین حقانی کا پاکستان آنا ممکن نہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں وزارت داخلہ اور خارجہ تحقیقات کریں۔ عاصمہ جہانگیر۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کی ہر حال میں پیشی چاہتےہیں،چاہے جبری طریقہ کار ہی کیوں نہ اپنانا پڑے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے میمو کیس کی سماعت کی، دوران سماعت حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو لکھا گیا خط پیش کیا اور کہا کہ حسین حقانی کا پاکستان آنا ممکن نہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں وزارت داخلہ اور خارجہ تحقیقات کریں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خطرات کا علم نہیں ہم حکم پر عمل چاہتے ہیں، جواب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عدالت جو چاہتی ہے کرلے ذاتی طور پر جاکر حسین حقانی کو نہیں لاسکتی۔

عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے شارٹ آرڈر میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ بتائیں حقانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے، اس موقع پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں