ایفروز کیمیکل کیس پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

نادرخان 28 جنوری تک ضمانت پر ہیں، اس کے باوجود پنجاب پولیس نے انہیں حراست میں لے رکھا ہے، مدعی شاہد علی


ویب ڈیسک January 28, 2013
نادرخان 28 جنوری تک ضمانت پر ہیں، اس کے باوجود پنجاب پولیس نے انہیں حراست میں لے رکھا ہے، مدعی شاہد علی۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے ایفروز فارما کے مالک نادرفیروز کو بازیاب کرانے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں ایفروزکیمیکل کےڈائریکٹر نادرخان کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شاہد علی نے عدالت کو بتایا کہ ادویات ری ایکشن کیس میں نادرخان 28 جنوری تک ضمانت پر ہیں، اس کے باوجود پنجاب پولیس نے انہیں حراست میں لے رکھا ہے اوران کا سراغ نہیں مل رہا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاون اعجازشفیع نے بیان دیا کہ پولیس نے نادرفیروز اور شکیل نادر کو گرفتارنہیں کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سادہ کپٹروں میں ملبوس افراد نادر فیروز کو پولیس وین میں بیٹھا کرلے گئے تاہم گواہان مقدمے کے تفتیشی افسر کوشناخت نہ کرسکے۔

نادرفیروز کے وکیل نے بتایا کہ عابد شاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جسٹس انوارالحق نے درخواست نمٹاتے ہوئے تھانہ اسلام پورہ پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |