ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہربرقرار دادو میں پارہ 49 ڈگری تک جا پہنچا
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ دادو میں پارہ 49 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔
آج 3 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 49، موئن جو دڑو، نور پور تھل 48، شہید بے نظیر آباد، رحیم یار خان 47، بہاولنگر، بہالوپور، فیصل آباد، جھنگ ، کوٹ ادو، ملتان 46، جوہر آباد، قصور، خان پور، لاہور، منڈی بہاؤالدین، نوکنڈی، اوکاڑا، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، 45، بنوں، جہلم، لیہ، منگلا، پشاور، سوگودھا، سیالکوٹ 44، چھور، حیدر آباد، لسبیلہ، پشاور 43، بہاولپور، راولپنڈی، تربت 42، پنجگورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔