ویکسنیشن نہ کرانے والے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی عائد

جن بچوں کے والدین کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہیں ہوگا انہیں کسی بھی اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا،ڈی سی او


ویب ڈیسک January 28, 2013
جن بچوں کے والدین کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہیں ہوگا انہیں کسی بھی اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا،ڈی سی او، فوٹو :ایکسپریس نیوز

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی سی اولاہورنورالامین مینگل نےتمام یونین کونسلز کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے والدین کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری نہ کئے جائیں جن بچوں کے والدین کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہیں ہوگا انہیں کسی بھی اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

ڈی سی او لاہور کے مطابق ضلعی حکومت نے یہ اقدام پولیو اور دیگر امراض پر قابو پانے کے لئے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |