لاہور ہائیکورٹ نے 350 یونٹس پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو کالعدم قرار دیدیا

350 سے زائد یونٹس والے صارفین سے متعلق نیپرا خود فیصلہ کرے، لاہور ہائیکورٹ

350 سے زائد یونٹس والے صارفین سے متعلق نیپرا خود فیصلہ کرے، لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو فائل

ہائی کورٹ نے بجلی کے 350 یونٹس پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد محمود خان نے بجلی کے 350یونٹس کے استعمال پر80سے زائد درخواست گزاروں کے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ بجلی کے 350 یونٹس پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول نہیں کئے جاسکتے جبکہ اس سے زائد یونٹس والے صارفین سے متعلق نیپرا خود فیصلہ کرے۔


اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story