سنجے دت پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ روپے کماگئی

فلم کی ریلیز کے حقوق 180 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں جب کہ سیٹلائٹ حقوق اس کے علاوہ ہوں گے


ویب ڈیسک June 03, 2017
فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے رنبیر نے ہو بہو سنجے دت کا انداز اپنایا ہے؛فائل فوٹو

بالی ووڈ میں ہر روز کمائی کے نئے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں کچھ برس پہلے 100 کروڑ کی کمائی بہت بڑی بات سمجھی جاتی تھی اب 200 کروڑ بھی کوئی بڑی بات نہیں لگتی ایسا ہی ایک ریکارڈ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حصے میں آیا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے بہت توقعات لگائی جارہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جو منا بھائی سیریز، 3 ایڈٹس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔ ان کا نیا پروجیکٹ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا نام تو ابھی تک نہیں رکھا گیا لیکن اس نے ریلیز سے قبل ہی کمائی کا ایسا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ جسے سن کر بالی ووڈ کے ماہرین کی بولتی ہی بند ہوگئی ہے اور یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے حقوق فلم ساز کمپنی فوکس اسٹار انڈیا نے 180 کروڑ روپے میں خریدے ہیں لیکن اس میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔

اور تو اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حقوق بھی 85 فیصد منافع کے تناسب سے فروخت ہوئے ہیں ، منافع میں 85 فیصد حصہ راج کمار ہیرانی جب کہ صرف 15 فیصد فوکس اسٹار انڈیا کا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر فلم کانام تجویز کریں اور انعام پائیں

راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلموں 3 ایڈیٹس اور پی کے حقوق بھی اپنے وقتوں میں بہت مہنگے فروخت ہوئے تھے۔ ''پی کے'' کے حقوق 110 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے اور اس میں سیٹلائٹ حقوق بھی شامل تھے لیکن سنجے دت کی فلم میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔

بھارتی تجارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 3 ایڈیٹس اور پی کے کے ساتھ عامر خان کا نام جڑا تھا لیکن یہ فلم عامر خان کے بغیر بنائی جارہی ہے اس کے حقوق کا اتنے زیادہ پیسوں میں فروخت ہونا بہت بڑی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں